Inayat

Add To collaction

چاندنی भाग -- 6

part 6




وہ دلکشی کی مورت تھی. کئی طالب راستے میں آتے ہوں گے. میں اسکا جواب سننے کی ہمّت نہیں رکھتا تھا. وہ.... ادرک کے جن جنگلوں کی جوگن بن
چکی تھی. وہاں اسکی ذات ایک پیالے کی طرح تھی جو بھرتا بھی نہ ہو اور چھلکتا بھی نہ ہو، اور اس کفیت نے اسکے گرد دل کشی کا ایک دائرہ بنا
دیا.
پتا نہیں کبھی کبھی کچھ لوگوں سے مل کر ایسا کیوں محسوس ہوتا ہے، جیسے ہم چلچلاتی دھوپ سے نکل کر ٹھنڈے متھے ساتے میں آگئے ہوں. میری اور
اسکی ملاقات کنکریٹ کی اس سہ منزلہ عمارت میں ہوئی. مگر یوں لگتا تھا جیسے آس پاس سبزہ زار کھل آیا ہو. آسمان پر اودے بال ہوں اور پروائی
اپنے آپ کمرے میں دار آئی ہو. حد نظر تک سبزہ ہی سبزہ ہو. آنکھوں میں اتر جانے والا.
اس سے ملنے کے بعد جی اتنا مسرور ہوا کہ میں ابھی تک اداس ہوں.
زندگی میں خوشیاں بھی ملیں. پریشانیاں بھی آتی رہیں. کبھی بچوں کی، کبھی روزگار کی، کبھی بیماری کی، قرابت داریاں خوشیاں بھی دیتی رہیں اور تکلیفیں بھی.
پھول بھی ملتے رہے کانٹے بھی چبھتے رہے. حیات کے ساتھ موت کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے. پیارے رشتوں کی جدائی کا غم بھی جھیلا. میں پریشان اور
دل گرفتہ تو ضرور رہا ہوں. مگر کبھی اداس نہیں ہوا.
اداس تو بس محبت کے زمانے میں ہوا کرتا تھا.
آج عرصہ دراز سے دل بہت جیب طرح بوجھل سا تھا اداسی دل زندہ ہونے کی علامت تھا. دور کہی ہولے ہولے دل کے پہاڑ پر اداسی کی برف گر رہی تھی.
میرے سفید بال اس برف کو سلام کر رہے تھے.
آج کی یہ ساری اداسی میں اس خوبصورت سیاہ آنکھوں والی عورت کے نام کرتا ہوں، جسکا میں نام بھی نہیں جانتا.
ابھی ابھی جہاز نے لاہور ہوائی اڈے کی زمیں کو چھوڑا تھا. میں نے اپنی سوئی ہوئی بیوی کا کندھا ہلایا.
اب میں اپنی بیوی کا ہاتھ تھام کر اتر جاؤں گا...

   17
9 Comments

Zakirhusain Abbas Chougule

18-Apr-2022 12:18 AM

Very nice

Reply

Nand Gopal Goyal

22-Mar-2022 03:11 PM

Bahut Khoob

Reply

Zakirhusain Abbas Chougule

21-Feb-2022 12:41 AM

Masha Allah ! I don't know Urdu but I'll always like your urdu Post.

Reply